4 ستمبر 2013 - 19:30
روس کا انتباہ، تیسری عالمی جنگ کا امکان

روسی فوج کے ایک ذریعے نے کہا ہےکہ روسی جنگي جہاز شام پر امریکہ کی جارحیت کی صورت میں جوابی کاروائياں کرسکتے ہیں۔

ابنا: رشیا ٹوڈے ویب سائٹ کے مطابق روسی فوجی کمان کے ایک ذریعے نے کل کہا ہےکہ بحیرہ روم میں موجود روسی جنگي جہاز، شام کےخلاف امریکہ کے ممکنہ حملوں کے جواب میں کاروائياں کرسکتے ہیں۔ روسی فوج کے اس ذریعے نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید جہازوں اور آبدوزوں کو علاقے میں بھیجا جاسکتا ہے۔ درایں اثنا ریانووستی نیوز ایجنسی نے روسی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے ایک اعلی افسر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ میزائلوں کا حامل جہاز بحیرۂ روم کی طرف روانہ ہوگيا ہے اور سترہ ستمبر تک وہاں پہنچ جائے گا۔ اس ذریعے نے کہا ہےکہ بحیرۂ اسود میں روسی جہازوں میں شامل دو جہاز بھی انتیس ستمبر تک بحیرۂ روم پہنچ جائيں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادی، مسلسل شام پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور امریکی جنگی بحری بیڑے بحیرہ روم میں پہنچ چکے ہیں۔ چنانچہ شام کے خلاف جنگ،ممکنہ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات سنجیدہ ہونے لگے ہیں۔

.....

/169